غزہ کے مسئلے پر ترکیہ میں او آئی سی کا اجلاس
غزہ کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے اطلاعات و نشریات کا ہنگامی اجلاس ترکیہ کے استنبول شہر میں شروع ہو گيا۔
غزہ کے بارے میں تشکیل پانے والے او آئی سی کے اجلاس میں ستاون ملکوں کے وزرا اور نمائندے شریک ہیں۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے ترکیہ کے اپنے ہم منصب کی دعوت پر ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی ترکیہ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔
اس اجلاس کا اصل موضوع غزہ کا بحران اور صیہونی حکومت کے غیر انسانی جرائم ہیں،او آئی سی، دنیا کے چار براعظموں کے ستاون ملکوں پر مشتمل عالم اسلام کی ایک اہم تنظیم ہے جس کا اہم ترین مقصد عالم اسلام کے مفادات کی حمایت اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔