عزالدین القسام بریگيڈ نے صیہونیوں کو دندان شکن جواب دے دیا

0 227

فلسطین کی تحریک حماس کے عزالدین القسام بریگيڈ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دو فوجی اڈوں پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔

عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں عام شہریوں کی نسل کشی اور جنوبی لبنان کے مضافات میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں استقامت کے مجاہدین اور کمانڈروں کی ٹارگیٹ کلنگ کے جواب میں القسام بریگیڈ کے جوانوں نے جنوبی لبنان سے صیہونی حکومت کے گیپور فوجی اڈے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں بیت ھلل فوجی اڈے کو چالیس گراڈ میزائلوں سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ زخمی صیہونی فوجیوں کو لبنان کی سرحدوں سے ملحق شمالی مقبوضہ فلسطین سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عزالدین القسام بریگيڈ نے جنوبی غزہ پٹی میں بھی صیہونی فوجیوں اور ان کی ایک بکتربند گاڑی کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے ۔

عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بریگیڈ کے مجاہدین نے مشرقی شہر خان یونس میں صیہونی حکومت کے پیادہ فوجیوں پر حملہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.