حزب اللہ لبنان کا صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر نئے زبردست حملے

0 231

حزب اللہ لبنان نے شبعا کی مقبوضہ اراضی میں واقع "الرمثا” اور "زبدین” علاقوں میں نسل کشی کرنے والی صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جمعرات کو صیہونی حکومت کی فوج کے توپ خانے کے حملوں کے جواب میں جنوبی لبنان میں "بیت لیف”، "رامیا”، "بنت جبیل” اور "عیناتا” کے علاقوں پر میزائل حملوں کا اعلان کیا گیا۔

ادھر صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خلیج حیفا میں صیہونی فوج کے دفاعی نظام کے فعال ہونے اور آسمان میں ایک مشکوک چیز کی نشاندہی ہونے کے بعد دھماکے کی خبر دی ہے۔

اس سے قبل لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے "جال العلام” فوجی ٹھکانے کو کم از کم 10 راکٹوں سے نشانہ بنایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.