صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کا پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے احتجاج

0 202

صیہونی قیدیوں کے گھرانے کے لوگوں نے مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے اجتماع کر کے فلسطین کی تحریک استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے میں لیت و لعل سے کام لئے جانے پر احتجاج کیا۔

صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ نے ایسی حالت میں کہ ان کے ہاتھوں میں اپنے قیدیوں کی تصاویر تھیں، نعرے لگائے کہ فلسطین کی تحریک استقامت کے مطالبات منظور کر کے قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ طے کیا جائے۔

صیہونی قیدیوں کے گھرانے کے افراد نے اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی اسی قسم کا احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کے ہائی وے کو جام کر دیا تھا۔

حالیہ مہینوں کے دوران تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں بارہا اس طرح کے مظاہرے اور احتجاجات ہوتے رہے ہیں اور مظاہرین قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ طے کئے جانے اور نیتن یاہو کابینہ کی برطرفی نیز خود نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.