حماس نے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے لئے شرائط عائد کردیں

0 220

تحریک حماس کےرہنما محمود مرداوی نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے جو کہا جا رہا ہے کہ مزاحمت غزہ میں صرف امداد رسانی میں اضافہ چاہتی ہے بلکہ کسی بھی سمجھوتے کے لئے ہماری پانچ اہم شرطیں ہيں اور وہ یہ ہیں۔

جنگ بندی ، غزہ سے صیہونی فوج کی پسپائی، پناہ گزینوں کی واپسی ، محاصرے کا خاتمہ ، شہریوں کو امداد پہنچانا اور قیدیوں کا آبرومندانہ تبادلہ۔

پیرس دو اجلاس کا فریم ورک مذاکرات کی بنیاد نہیں تھا بلکہ مذاکرات نئی تجاویز پر مبنی تھے، غاصب صیہونی حکام پرپگنڈہ اور معلومات کو لیک کرکے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.