صیہونی فوج پر فلسطینی مجاہدین کا راکٹ حملہ

0 226

 

فلسطین کے مزاحمتی محاذ نے سنیچر کی صبح غزہ میں صیہونی فوجیوں کے مرکز پر حملہ کیا ہے۔

 

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے سنیچر کی صبح غزہ کے علاقے جبالیا کے مشرق میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ایک مرکز پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے اس حملے میں کم دوری تک مار کرنے والے راکٹ فائر کئے ہیں۔

 

فلسطینی ذرائع کے مطابق اس حملے میں صیہونی فوجیوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے لیکن اس کی تفصیل ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.