غزہ کے نوے فیصد شہری اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور

0 191

 

غزہ کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے کےنوے فیصد شہری صیہونیوں کے حملے کے نتیجے میں گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

 

صیہونیوں نے اب تک غزہ کے ایک لاکھ دس ہزار شہریوں کو شہید، زخمی اور معذور کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں افراد لاپتہ ہیں۔

 

غزہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق، نوے فیصد فلسطینی اپنا گھربار چھوڑ کر امدادی کیمپوں، غزہ کی گلی کوچوں یا پھر ملبوں کی آڑ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

 

اس بیان میں آیا ہے کہ صیہونی فوج کے حملوں میں غزہ کو تیس ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اور رہائشی عمارتیں، شہری اور بنیادی تنصیبات من جملہ سڑکیں، بجلی، پانی اور نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔

 

یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کو چھے مہینے ہوچکے ہیں اور اس دوران تل ابیب نے نہ صرف غزہ پر بے تحاشا بمباری اور گولہ باری کی ہے بلکہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف بھوک اور پیاس کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.