غزہ میں جہاد اسلامی فلسطین کے جانبازوں نے صیہونی ڈرون مار گرایا
جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ قدس بریگیڈ نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ قدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جانبازوں نے غزہ شہر کے مشرق میں غاصب صیہونی حکومت کی پیادہ فوج سے تعلق رکھنے والے "اسکائی لارک” ڈرون کو مار گرایا۔
ادھر حزب اللہ لبنان کے جانبازوں نے غاصب صیہونی حکومت کے جاسوسی کے ایک مرکز "العاصی” پر گولہ باری کی ہے۔ اس گولہ باری کے نتیجے میں صیہونی جاسوسی کے اس مرکز کا بہت سا ساز و سامان تباہ ہوگیا۔ حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے شہر "وازانی” کے پاس غاصب صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر بھی حملہ کیا ہے۔
دریں اثنا، مرکز اطلاعات فلسطین نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں المطلہ علاقے کے قریب واقع غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو لبنان کے جنوب سے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔