صیہونی فوجیوں کے غزہ کے شفاء اسپتال پر حملے

0 177

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر کی صبح ایک بار پھر غزہ کے شفا اسپتال پر بڑے پیمانے پر بھرپور حملہ کیا ہے اور اسپتال کا محاصرہ کرلیا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج نے آج صبح شہر غزہ کے شفا اسپتال پر شدید بمباری اور گولہ باری کیان فضائي حملوں اور گولہ باری کے ساتھ ہی غاصب صیہونی فوجیوں نے اسپتال کی جانب شدید فائرنگ کرتے ہوئے اسے محاصرے میں لے لیافلسطینی ذرائع نے شفا اسپتال پر صیہونیوں کے حملے ميں دسیوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے اندر سیکڑوں بیمار، صحافی، طبی عملہ اور بےگھر لوگ محاصرے میں ہیں۔ صیہونی حکومت نے اس حملے کے جواز میں دعوی کیا ہے کہ اسے اسپتال کے اندر حماس کے کمانڈروں کی موجودگی کی رپورٹیں ملی ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپتال میں پھنسے ہوئے پناہ گزینوں، سیکڑوں مریضوں، صحافیوں اور طبی عملے کی جان کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفا اسپتال میں غاصب صیہونی فوجیوں کی یلغار جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہےغزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن، جعلی و جھوٹی کہانیاں گڑھ کر دنیا کو دھوکا دینے اور شفا اسپتال پر یلغار کا جواز پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.