صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لنبان کے تابڑ توڑ حملے، ہزاروں صیہونی فرار

0 245

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس نے دو فیف نامی صیہونی آبادی میں صیہونی فوجیوں کےٹھکانے پر حملہ کیا ہے-

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع زرعیت اور المطلہ نامی صیہونی علاقوں میں بھی صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے آغاز کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اس غاصب حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہيں جس کے سبب صیہونی آبادی والے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گيا اور ہزاروں صیہونی، مزاحمتی فورسز کے حملوں کے خوف سے ان علاقوں سے فرار پر مجبور ہوگئے۔

صیہونی فوج نے بھی اس دوران لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے فضائی اور توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.