صیہونی فوجیوں پر استقامتی محاذ کے حملے

0 202

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے غزہ کے الشفا اسپتال کےاطراف میں صیہونی غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں اور ان کے فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

شہدائے الاقصی بریگیڈ نے المجاہدین بریگيڈ کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی کرکے، مغربی غزہ ميں واقع الشفا اسپتال کے اطراف میں صیہونی غاصبوں کے ٹھکانوں اور ان کے ہیڈکوارٹر کو کم دوری تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس نے بھی ایک صیہونی فوجی کو مشرقی غزہ میں ہلاک کردیا-ایک اور خبر یہ ہے کہ مغربی غزہ میں شاطی کیمپ پر جارح اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.