صیہونی حکومت کے ایئربیس پر عراقی استقامتی گروہ کا حملہ

0 236

عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کی صبح مقبوضہ فلسطین کےمرکز میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کےمطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے عوام کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں واقع رخووت شہر میں صیہونی فوج کے تل النوف ایئربیس پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

اس گروہ نے اس سے پہلے بھی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کے خلاف اپنی کارروائیاں کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے کی صورت میں، وہ اس غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کردیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.