غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

0 233

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقوں اور شہر خان یونس پر شدید بمباری کی ہے۔

غزہ پر صیہونی فوج کے حملے ایک سو چوراسی وی دن بھی جاری رہے۔ غاصب صیہونی فوج کے ڈرون طیارون نے النصیرات کیمپ کی فضا میں پروازیں کیں جبکہ صیہونی فوج نے النصیرات کیمپ کے شمال میں المغرابہ علاقے پر گولہ باری کی۔ فلسطینی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ صیہونی جارحیت میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے مشرقی خان یونس میں الزنہ اور بنی سہیلا کے علاقوں پر بھی بمباری کی اور غزہ کے جنوبی علاقوں اور شہر خان یونس کے مغربی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے غزہ کے جنوب مغربی علاقوں پر شدید گولہ باری بھی کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.