غاصب صیہونی حکومت ہی مغربی ایشیا میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے: اردوغان

0 244

 

ترکیہ کے صدر نے جارح صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جوابی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے اس جارح اورغاصب حکومت کے حمکرانوں کو ہی مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

 

موصولہ خبروں کے مطابق  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو اور اس حکومت کے دیگر سربراہان ہی مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے ذمہ دار ہیں۔

 

اردوغان نے اسرائیلی وزیر اعظم پر علاقائی جنگ کا میدان ہموار کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کے لیے غزہ میں جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

ترکیہ کے صدر نے شام میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر صیہونی حکومت کے حملے کو اس حکومت کی کشیدگی کا تازہ ترین واقعہ قرار دیا اور اس جارح حکومت کی سفاکیت و بربریت کو روکنے کے لیے عالم اسلام کی کوششوں میں تیزی لانے اور اس جارح حکومت کے حملوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کی سزا دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.