غزہ کےعوام کی بھوک مری کی روک تھام کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے پر زور

0 187

اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے عوام کی بھوک مری کی روک تھام کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے-

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے زياد ابوعمرو نے فلسطین اور مغربی ایشیا کے حالات سے متلعق سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ صیہونی حکومت پر سخت دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ فلسطینیوں کو بھوکا مارنے سے باز آجائے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے مزید کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں تک اشیاء کی ترسیل اور خدمت رسانی میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا کا کوئی متبادل نہیں ہے اور آنروا وہ واحد بین الاقوامی ادارہ ہے جو فلسطینی عوام کی بین الاقوامی نگرانی اور خدمات فراہم کرتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.