حزب اللہ کا صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ، صیہونی فوج کو بھاری نقصان

0 165

حزب اللہ لبنان نے آج پیر کے روز بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مزید کئی اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں کی حمایت میں حانیتا صیہونی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ نے الظہیرہ میں بھی اس فوجی مرکز کو نشانہ بنایا جہاں فوجی جمع تھے اور میزائل حملہ کیا۔

اس سے قبل لبنان کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں واقع العیشیہ پر پرواز کرنے والے صیہونی ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کی تحریک استقامت کا طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے اور پھر صیہونی وحشیانہ جارحیت اور فلسطینیوں کی حمایت میں حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر مسلسل حملے کئے ہیں جس سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے صیہونیوں میں خاصا خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.