0 227

تحریک حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ یہ تحریک کسی بھی صورت میں ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جس میں غزہ کے خلاف جنگ کا خاتمہ، واضح طور پر شامل نہ ہو۔

ارنا کے مطابق حماس کے اس نامعلوم عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا کہ قابض حکومت جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر کے جنگ بندی کے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے- انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت جنگ کے خاتمے کی ضمانت دیئے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حماس کے اس عہدیدار نے کہا کہ صہیونی حکومت جنگ کو روکنے اور غزہ سے مکمل طور پر انخلاء کے بجائے ، رفح کے خلاف زمینی حملے پر اصرار کرکے اس کے نتائج کی ذمہ دار ہوگي۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ نیتن یاہو کچھ ذاتی مسائل کی وجہ سے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں- اور تحریک حماس فلسطینی عوام کی قربانیوں اور فداکاریوں کی وفادار ہے اور کسی بھی صورت میں اس میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

حماس کے اس عہدیدار کے یہ بیانات صہیونی نشریاتی ادارے کی جانب سے ہفتے کی شب ذرائع کی جانب سے ایک رپورٹ کے نشر ہونے کے کچھ دیر بعد سامنے آئے ہیں کہ جس میں امریکہ نے اسرائیل پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک وفد قاہرہ بھیجے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.