رفح پر صیہونی فوج کے حملوں میں پانچ افراد شہید

0 267

جنوبی غزہ میں واقع شہر رفح پر صیہونی فوج کے پے در پے حملوں میں اب تک ایک بچے سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے-

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق جارح صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کو کویت اسپتال منتقل کردیا گيا ہے کہ جن کا تعلق ابوعمرہ خانوادہ سے تھا-اسی طرح یہ بھی خبر ہے کہ صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے شمالی غزہ کے بیت حانون ٹاؤن پر بھی بمباری کی ہے-

دوسری طرف شہر رفح کے ہی التنور محلے میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے- مغربی رفح کے تل السلطان محلے پر بھی کچھ دیر پہلے صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے بمباری کی ہے-

اسی طرح موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح پاس، کرم ابوسالم پاس ، اور مشرقی رفح کے علاقوں السلام ، الجنینہ اور التنور علاقوں پر بھی سنگین حملے کئے ہیں- مصری ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح کو ایک رپورٹ میں، رفح پاس کے قریب جارح صیہونی فوج اور مجاہدین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر دی ہے-

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.