رفح شہر پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے، 20 فلسطینی شہید

0 275

رفح شہر پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق جنگ غزہ کے دو سو چودھویں دن بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں ۔ رفح میں ایک گھر پر غاصب حکومت کے حملے میں بیس افراد شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے آج کہا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ حملے کئے جن کے نتیجے میں چون فلسطینی شہید, چھیانوے زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی فوج کے توپخانے نے آج بھی غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی۔

دریں اثناء صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے البریج اور المغازی کیمپ کے مشرقی اور النصیرات کیمپ کے شمالی علاقے پر شدید بمباری کی۔

فلسطینی ذرائع نے رفح گزرگاہ کے فلسطینی حصے پر صیہونی ٹینکوں کے حملے کی بھی خبر دی ہے۔ غاصب صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے رفح شہر کے مشرق میں واقع ابوحلاوہ علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.