عالمی برادری ، شہر رفح پر صیہونی حکومت کی یلغار روکنے میں ناکام رہی ہے : مصری وزیر خارجہ

0 84

مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری ، شہر رفح پر صیہونی حکومت کی یلغار روکنے میں ناکام رہی ہے-

مصری وزیرخارجہ نے لبنان کے امور میں فرانس کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ عالمی برادری ، شہر رفح پر صیہونی حکومت کی یلغار روکنے میں ناکام رہی ہے-

مصر کے وزيرخارجہ سامح الشکری نے قاہرہ میں لبنان کے امور میں فرانس کے خصوصی نمائندے جان ایو لودریان سے ملاقات اور گفتگو کی-

اس رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیرخارجہ نے اس خطرے کی بابت خبردار کیا جسے انھوں نے غزہ میں دھماکہ خیز صورت حال سے تعبیر کیا-

سامح الشکری نے عالمی طاقتوں اور فعال پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ مضبوط و موثر موقف اختیار کریں اور اپنے اقدامات ، بیانات دینے اور مطالبات کرنے تک محدود نہ رکھیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.