بغداد میں ” طوفان الاقصی” کے عنوان سے بین االاقوامی کانفرنس کا آغاز

0 106

عراق کے دارالحکومت بغداد میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بدھ کو دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس ” طوفان الاقصی ” کے عنوان سے اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے نو اسلامی ملکوں کے نمائندوں کی شرکت سے شروع ہوئی-اس کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے ممتاز دانشور شریک ہیں-

کانفرنس کے شرکا نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام خاص طور پر غزہ کے شہریوں اور فلسطینی گروہوں کی استقامت و پامردی کو خراج تحسین پیش کیا-

کانفرنس کے شرکا اور مقررین نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم اور صیہونی حکومت کے لئے امریکا اور مغربی ملکوں کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام اور مسلم حکومتوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے عملی اقدامات کریں اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے رابطے کو منقطع کرلیں-

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.