شام نے صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب دے دیا

0 79

 

شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے آج کے حملے کا ایئر ڈیفس سسٹم نے مقابلہ کر کے متعدد میزائلوں کو مار گرایا۔

 

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح  مقامی وقت کے مطابق تین بج کر بیس منٹ پر صیہونی دشمن نے مقبوضہ جولان کے علاقے سے دمشق کے مضافات میں واقع ایک عمارت پر ہوائی حملہ کیا –

 

وزارت دفاع کے اس ذریعے کے مطابق ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اس حملے کا مقابلہ کیا اور دشمن کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے-

 

مذکورہ ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں عمارت کو نقصان پہنچا ہے- ابھی اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہيں ہوسکی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.