غزہ میں نسل کشی جاری، درجنوں فلسطینی شہید و زخمی

0 110

غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے-

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں میں قتل عام کے کم از کم آٹھ جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں کم از کم ترسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو چار زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب غزہ میں شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار چونتیس تک جا پہنچی ہے جبکہ اٹھہتر ہزار سات سو پچپن زخمی ہو چکے ہیں۔

اسکے علاوہ ہزاروں فلسطینی ایسے بھی ہیں جن کا اب تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہیں۔فسلطینی وزارت نے اس بات پر بار دیگر زور دیا ہے کہ شہید و زخمی ہونے والوں کے درمیان بہتر فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اسکے علاوہ صیہونی دہشتگرد اب تک میڈیکل اسٹاف کے چار سو ترانوے افراد کو بھی شہید کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ دنوں مزید تین سو دس افراد کو اغوا بھی کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.