صیہونی حکومت کو اس کی اپنی سپریم کورٹ نے آئينہ دکھا دیا

0 111

مقبوضہ فلسطین کی سپریم کورٹ نے فلسطین کی تحریک استقامت کے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں اسرائیل کو ہونے والی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کا عمل موخر کرنے کے لئے اسرائیلی فوج کی اپیل کو مسترد کر دیا۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے سپریم کورٹ سے فلسطین کی تحریک استقامت کے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں اسرائیل کو ہونے والی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کا عمل موخر کرنے کی درخواست کی تھی جسے اس نے نامنظور کر دیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے محکمہ احتساب نے بھی فلسطین کی تحریک استقامت کے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں اسرائیل کو ہونے والی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کا عمل موخر کرنے کی درخواست کو سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطین کی تحریک استقامت کے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں اسرائیل کو ہونے والی شکست کی وجوہات غاصب صیہونی حکام میں مسائل و مشکلات اور غاصب صیہونیوں میں مایوسی و ناامیدی کا باعث بنی ہیں اور اب غاصب صیہونیوں اور صیہونی آبادکاروں کو اپنا مستقبل اب بالکل تاریک نظر آ رہا ہے۔ اور یہی وجوہات مقبوضہ فلسطین میں سیاسی و سیکورٹی کی سطح پر شدید اختلافات کے جنم لینے کا باعث بنی ہیں ۔ اور صیہونی حکومت کے یہ دونوں شعبے ناکامی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.