حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے کئی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

0 111

حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر صیہونی فوجی اڈوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو درجنوں میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے۔ صہیونیوں نے حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کی تعداد 120 بتائی ہے ۔

فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ 60 سے زائد کیٹیوشا میزائلوں سے صیہونی حکومت کی "گولان” بریگیڈ کے فوجیوں اور کئی اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے یہ کارروائی غزہ کی مزاحمت کی حمایت اور البقاع علاقے میں صیہونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.