صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی بارش

0 123

خبری ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقوں الجلیل اورجولان کی پہاڑیوں پر تیس سے زائد میزائل داغے گئے ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے متعدد میزائلوں کے ذریعے الجلیل علیا میں صیہونی اڈے کو نشانہ بنایا گيا ہے۔ خبری ذرائع نے رپورٹ دی ہےکہ یہ میزائل الجلیل علیا میں اپنے نشانے پر لگے ہیں۔

بعض ذرائع نے اسی طرح اعلان کیا ہےکہ متعدد میزائل لبنان سے مقبوضہ علاقے میرون پر داغے گئے جن میں سے بعض اپنے ہدف پر لگے ہيں۔

صیہونی میڈيا نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ علاقے الجلیل علیا میں کرم بن زمرا پر میزائل حملے کے نتیجے میں دو صیہونی زخمی ہوئے ہیں اور الجلیل علیا میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

المیادین کے نامہ نگار نے بھی اس بارے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تیس سے زیادہ میزائل لبنان کی سرزمین سے اصبع الجلیل اور مقبوضہ جولان پر داغے گئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.