فلسطینیوں کی حمایت مں دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری

0 125

دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں ہو رہی نسل کشی کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

گزشتہ روز فلسطینی عوام بالخصوص اہل غزہ کی حمایت میں سب سے وسیع مظاہرے یمن میں ہوئے جہاں دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں کے عوام دسیوں لاکھ کی تعداد میں سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا۔

اُدھرآسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے بھی اطلاعات ہیں کہ وہاں کے عوام نے بھی فلسطین کی حمایت میں ایک کاروان تشکیل دیا جس میں بہت سی گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ ویہیکلوں کے ڈرائیوروں نے ہارن بجا کر غزہ میں ہو رہے فلسطینی عوام کے قتل عام کی جانب توجہ دلائی۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے عوام نے بھی فلسطینی عوام کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کر غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔

پرتگال کے دارالحکومت لیسبن میں بھی سیکڑوں افراد نے جمع ہو کر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کے عوام بھی ایک بار پھر فلسطین کا پرچم ہاتھ میں لئے سڑکوں پر نکلے اور غزہ میں جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ ہوا اور اس بار وکلا اجتماع کر کے نسل کشی کے الزام میں صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر کیس کی حمایت کی۔

اسکے علاوہ اردن اور تونس کے عوام نے بھی مظاہرہ کر کے فلسطینیوں کے خلاف جاری صیہونی جرائم و بربریت کی مذمت کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.