غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کے حملے

0 104

میڈیا ذرائع نے منگل کو بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی یلغار کی خبر دی ہے

رپورٹوں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے آج غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہيں۔

فلسطینی مجاہدین نے شمال مشرقی غرب اردن میں واقع شہر طوباس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی بولڈوزر تباہ کردیا۔

صیہونی فوجیوں نے شہر رام اللہ کے شمالی علاقے سنجل میں بھی حملے کئے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ بعض ذرا‏ئع ابلاغ نے ایسے ویڈیو شائع کئے ہيں جن میں صیہونی فوجیوں کو فلسطینیوں کے گھروں کو ڈھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.