صیہونی حکومت غزہ سے نکل جائے تاکہ فلسطینی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں، اسامہ حمدان

0 99

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما "اسامہ حمدان” نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ سے نکل جائے تاکہ فلسطینی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی قبولیت کے سلسلے میں ہمیں صیہونی حکومت کی طرف سے واضح موقف کی ضرورت ہے۔ حمدان نے کہا کہ نہ تو ہمیں اور نہ ہی کسی اور کے پاس غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات ہیں۔
اسے پہلے تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلکن کو جنگ بندی معاہدے کے حصول میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔ تحریک حماس نے امریکی وزیر خارجہ کے ان بیانات کی بھی مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے تحریک مزاحمت کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے حصول میں رکاوٹ قرار دینے کی کوشش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.