باہمی روابط کا فروغ ایران اورترکمانستان کے مفاد میں ہے،علی خامنہ ای

تعاون کا فروغ، موجودہ ترقی یافتہ دنیا میں دونوں ملکوں کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر سکتا ہے

0 102

تہران(شوریٰ نیوز) باہمی روابط کا فروغ ایران اورترکمانستان کے مفاد میں ہے، تعاون کا فروغ، موجودہ ترقی یافتہ دنیا میں دونوں ملکوں کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہاررہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام ترکمانستان پیپلز کونسل کے چیئرمین قربان قلی بردی محمد وف سے ملاقات میںکیا انہوں نے کہا کہ دونوں قوموں کے درمیان ثقافتی اشتراکات مختلف شعبوں بالخصوص توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اہم عوامل ہیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے ترکمانستان کے ساتھ نقل و حمل، پانی، بجلی اور گیس کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے ایران و ترکمانستان کی سرحد کے قریب بحیرہ کیسپین تک ہائی وے کی تعمیر کے لیے ایرانی ماہرین بھیجنے سے متعلق بردی محمدوف کی درخواست کے جواب میں فرمایا کہ ایران کی سڑکوں اور شہری ترقی کی وزارت اس منصوبے کو چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔رہبر انقلابِ اسلامی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ باہمی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکمنستان کے درمیان پہلے سے زیادہ تعاون کا فروغ، موجودہ ترقی یافتہ دنیا میں دونوں ملکوں کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر سکتا ہے۔ترکمستان پیپلز کونسل کے چیئرمین قربان علی بردی محمد اف نے رہبرِ انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران اور اپنے دور حکومت میں، میں ہمیشہ جناب ‏عالی کے افکار و ارشادات سے استفادہ کرتا رہا ہوں اور ان ارشادات کی بنیاد پر بڑے اور اہم کام انجام پائے، اسی طرح اس سفر ‏میں بھی ترکمنستان میں بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آپ کے خیالات اور بیانات سے استفادہ کروں گا۔انہوں نے ایران کے اعلیٰ حکام سے ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں باہمی تعاون بالخصوص پانی، ‏بجلی اور گيس کے شعبوں میں منصوبوں کی تیاری اور اس سلسلے میں ایرانی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے بہت سے امور طے پائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.