ایران علاقائی ممالک کیلئے پائیدار امن و سلامتی کا ضامن ہے، ابراہیم رئیسی
اب دفاعی سسٹم اور میزائلوں کی ساخت و ساز کی پیشرفت کو دھمکی سے یا ڈرا دھمکا کر روکا نہیں جاسکتا
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) ایران علاقائی ممالک کیلئے پائیدار امن و سلامتی کا ضامن ہے، اب دفاعی سسٹم اور میزائلوں کی ساخت و ساز کی پیشرفت کو دھمکی سے یا ڈرا دھمکا کر روکا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ ایران کی ڈیٹرنٹ طاقت علاقائی ممالک کیلئے پائیدار امن و سلامتی کا ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران دفاعی سازو سامان اور میزائلوں کی ساخت و ساز میں غنی ہو چکا ہے اور انہیں درآمد نہیں کیا جاتا ہے۔آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اب دفاعی سسٹم اور میزائلوں کی ساخت و ساز کی پیشرفت کو دھمکی سے یا ڈرا دھمکا کر روکا نہیں جاسکتا۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے سربراہ اور رہبرِ انقلابِ اسلامی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ ہمیں خود طاقتور بننا چاہیئے اور اس کا راستہ یہ تھا کہ اسلامی جمہوریہ کو دفاعی اور میزائلی صنعتوں میں خودکفیل اور خودمختار بنانے کیلئے کوشش کی جائے۔یاد رہے کہ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ نے آج جدید ترین ٹیکنالوجی سے ڈیزائن ہائپر سونک میزائل ”فتاح“ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔