اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کی طاقت نہیں ، صیہونی میڈیا خائف
فتاح ہائپرسونک میزائل کو اسرائیل تک پہنچنے کے لیے صرف 400 سیکنڈ کی ضرورت ہے
تل ابیب(شوریٰ نیوز)اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کی طاقت نہیں ، صیہونی میڈیا خائف،فتاح ہائپرسونک میزائل کو اسرائیل تک پہنچنے کے لیے صرف 400 سیکنڈ کی ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حکومت کے سیاسی اور عسکری رہنما کئی سالوں سے ایران پر حملہ کرنے کے لیے بے ہودہ باتیں کر رہے ہیں لیکن یہ واضح طور پر کہنا ضروری ہے کہ اسرائیل کے پاس اس اقدام کی فوجی طاقت نہیں ہے۔اس سے پہلے صہیونی اخبار "یروشلم پوسٹ” The Jerusalem Post)) نےریڈار سسٹم سے گزرنے اور تیزرفتاری کیلیے "فتاح” ہائپرسونک میزائل کی خصوصیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اس میزائل کو اسرائیل تک پہنچنے کے لیے صرف 400 سیکنڈ کی ضرورت ہے۔اس صہیونی میڈیا نے ہائپرسونک میزائلوں کی تعمیر کے بارے میں ایرانی میڈیا کی گزشتہ روز رپورٹوں کو یاد دلایا اور لکھاکہ "فتاح” کو اسرائیل تک پہنچنے کے لیے صرف 400 سیکنڈ درکار ہیں۔اس میڈیا کے مطابق اس میزائل کی رفتار 13 سے 15 مچ ہے اور میزائل ڈیفنس سسٹم سے گزر کر انہیں تباہ کر سکتا ہے۔اس نئے میزائل کی رونمائی کے بعد ایسا لگتا ہے کہ صیہونی حکومت ایران کے خلاف اپنی حالیہ بیان بازی اور خطے میں مزاحمت سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران نے آج بروز منگلایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار حاجی زادہ کی موجودگی میں فتاح ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کی۔یہ میزائل اپنے ٹھوس فیول پروپلشن سسٹم کی بدولت انتہائی تیز رفتاری تک پہنچنے کے قابل ہے اور زمین کی فضا کے اندر اور باہر دشمن کے ہر قسم کے فضائی دفاعی نظام پر قابو پانے کے لیے مختلف حربے بھی انجام دے سکتا ہے۔فاتح میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اس کی رفتار 13 سے 15 تک مچ ہے۔