یمن کے امریکی بحری جہازوں پر حملے

0 118

یمن کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں امریکا کے تین جنگی جہازوں نیز تل ابیب اور عسقلان کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

رپوٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں تین امریکی جنگی بحری جہازوں پر حملے کئے گئے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ امریکا کے یہ تینوں جنگی بحری جہاز صیہونی دشمن کی مدد اور پشت پناہی کے لئے مقبوضہ فلسطین کی طرف جا رہے تھے۔

یحیی سریع نے کہا کہ جنگ، دفاع مقدس اور فتح موعود میں آج کی بحری کارروائیاں آپریشن طوفان الاقصی کی حمایت میں اور یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جارحیتوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں یمنی بحریہ اور میزائل نیز ڈرون یونٹ نے مشترکہ طور پر انجام دی ہیں اور ان میں تئیس بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے استعمال کئے گئے۔

یحیی سریع نے بتایا کہ ان کارروائیوں میں امریکا کے تینوں جنگی جہازوں پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم فلسطین اور لبنان کی حمایت میں اپنے حملے بڑھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.