ترکی کے2 فوجی شمالی عراق میں ہونیوالے بم دھماکے میں مارے گئے
ترکیہ کی وزارت دفاع کا ماننا ہے کہ یہ بم پی کے کے کے دہشت گردوں نے نصب کیا تھا
استنبول(شوریٰ نیوز) ترکی کے2 فوجی شمالی عراق میں ہونیوالے بم دھماکے میں مارے گئے،ترکیہ کی وزارت دفاع کا ماننا ہے کہ یہ بم پی کے کے کے دہشت گردوں نے نصب کیا تھا تفصیلات کے مطابق روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو فوجی شمالی عراق میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق یہ دو ترکی فوجی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئے۔ترکیہ کی وزارت دفاع کا ماننا ہے کہ یہ بم پی کے کے کے دہشت گردوں نے نصب کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ترکیہ پی کے کے نامی دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی عراق اور شام کے علاقوں میں اپنی افواج رکھے ہوئے ہے۔