سید حسن نصراللہ کی شہادت استقامتی محاذوں کو مضبوط بنائےگی، حماس اور جہاد اسلامی کا بیان

0 130

فلسطین کی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت، فلسطین، لبنان اور پورے علاقے میں استقامت کو مضبوط بنائے گی۔

تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سید حسن نصراللہ اور ان کے کچھ کمانڈروں کی شہادت کی ملت فلسطین، ملت عرب، مسلم امہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں کہ جو طوفان الاقصی، بیت المقدس، ملت فلسطین اور اس کی استقامت کی راہ میں صیہونی دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے واقع ہوئی ہے۔ تحریک حماس نے اپنے بیان میں ملت لبنان، حزب اللہ اور لبنانی اسلامی استقامت کے ساتھ پرخلوص ہمدردی و یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی نے بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای، حزب اللہ لبنان، ملت فلسطین اور عرب و مسلم امہ کو سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔ تحریک جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت، فلسطین، لبنان اور پورے علاقے میں استقامت کی طاقت، صلابت اور عزم کو مضبوط بنائے گی اور استقامتی گروہ ایسا کام کریں گے کہ دشمن اپنے جرائم کا تاوان ادا کرے اور جلد یا بدیر شکست کا مزہ چکھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.