ایرانی وزیر خارجہ ابوظہبی پہنچ گئے،شاہین المرر نے استقبال کیا
متحدہ عرب امارات سے قبل امیر عبداللہیان نے قطر، عمان اور کویت کا دورہ کیا
ابوظہبی(شوریٰ نیوز)ایرانی وزیر خارجہ ابوظہبی پہنچ گئے،شاہین المرر نے استقبال کیا،متحدہ عرب امارات سے قبل امیر عبداللہیان نے قطر، عمان اور کویت کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کویت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہر وہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے اور شاہین المرر نے ان کا استقبال کیا۔متحدہ عرب امارات سے قبل امیر عبداللہیان نے قطر، عمان اور کویت کا دورہ کیا اور ان ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے دو طرفہ رابطوں اور تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشاورت کی۔