صیہونی حکومت کے دو کواڈ کاپٹروں کو گرادیا گیا

 جنگجوجنین کے آسمان پر اڑنے والے صیہونی کواڈ کاپٹر پر فائر کرنے میں کامیاب رہے

0 83

رام اللہ(شوریٰ نیوز) صیہونی حکومت کے دو کواڈ کاپٹروں کو گرادیا گیا جنگجوجنین کے آسمان پر اڑنے والے صیہونی کواڈ کاپٹر پر فائر کرنے میں کامیاب رہے تفصیلات کے مطابقفلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ماتحت مزاحمتی تنظیم جنین بٹالین صیہونیوں کی ہمہ گیر جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔ صیہونی حکومت نے آج صبح ایک بار پھر مغربی کنارے کے جنین علاقے پر حملہ کیا اور اپنے حملوں کی کامیابی کی تائید کی۔ایک کارروائی کے دوران صیہونی حکومت کے دو کواڈ کاپٹروں کو مار گرایا گیا۔ویب سائٹ فلسطین الیوم کے مطابق، اس مزاحمتی تنظیم نے چند لمحے قبل تصاویر شائع کرتے ہوئے اور ایک بیان میں کہا کہ شجاعت جنین نامی آپریشن کے دوران، ہمارے بہادر جنگجو، اللہ کی مدد سے، جنین کے آسمان پر اڑنے والے صیہونی کواڈ کاپٹر پر فائر کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ دوسرا کواڈ کاپٹر ہے جو اس آپریشن کے دوران مزاحمتی کنٹرول میں آیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی کنارے میں جنین پر صیہونی حکومت کے مکمل حملے کے آغاز کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں اور اس حملے کی شائع شدہ تصاویر جنین کیمپ میں ہونے والی بے مثال تباہی کو ظاہر کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.