صیہونی فوج اور مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپ، فلسطینی شھید

فلسطینی جوانوں نے دستی بموں سے صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کیا اور علاقے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں

0 81

نابلس (شوریٰ نیوز)صیہونی فوج اور مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپ، فلسطینی شھید، فلسطینی جوانوں نے دستی بموں سے صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کیا اور علاقے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں المیادین ٹی وی کی ویٹ سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں واقع حضرت یوسف نبی علیہ السلام کے مزار پر صیہونیوں کی آمد اور نبی خدا کی قبر مطھر کی بے حرمتی کا بندوبست کر رہی تھی کہ فلسطینی نوجوانوں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔اس جھڑپ کے دوران صیہونی فوجیوں نے ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان بدر المصری کو گولی مار کر شہید کر دیا۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی جوانوں نے دستی بموں سے صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کیا اور علاقے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق 35 فلسطینی اس جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.