سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ

0 108

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 342 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ42 ہزار 283 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 2705 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.