انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

0 123

انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 71 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 280 روپے 99 پیسے ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.