تین روز سے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

0 109

ملک میں سونے کی قیمت میں تین روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 750 روپے کم ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت آج 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2743 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.