حماس غزہ میں اپنے فیلڈ کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی آخری دن تک لڑتی رہے گی: محمد الہندی

0 100

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حماس کے عظیم رہنماؤں کی شہادت کا مطلب مزاحمت کا خاتمہ نہیں ہے

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے ایک تقریر میں کہا کہ حماس کے فرنٹ لائن کے رہنماؤں کی شہادت کا مطلب مزاحمت کا خاتمہ نہیں ہے۔ حماس غزہ میں اپنے فیلڈ کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی آخری دن تک لڑتی رہے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت نے قابض حکومت کو مذاکرات پر مجبور کیا اور قیدیوں کی رہائی کے مناظر، بنیامین نیتن یاہو کی شکست کا غماز ہیں۔ الہندی نے مزید کہا کہ قابض حکومت بحران پیدا کر رہی ہے اور مزاحمت کو بلیک میل کرنے کی نتین یاہو کی کوشش ختم ہو گئی ہے۔

قابض حکومت فلسطینی عوام کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے قیدیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ قابض حکومت معاہدے کی شرطوں پرعمل کرنے کی پابند ہے اور اگر وہ ان پر عمل نہیں کرتی ہے تو مزاحمت کے پاس اپنے آپشنز ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.