کینیڈا کے جنگی بحری جہاز کی آبنائے تائیوان آمد: چین کا شدید غصے کا اظہار

0 108

چین نے کینیڈین جنگی جہاز کی آبنائے تائیوان میں آمد پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے اقدامات جان بوجھ کر مشکلات میں اضافہ کرنے اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

ترجمان چینی فوج نے کہا کہ چین نے مانیٹرنگ کے لئے اپنی فضائی اور بحری افواج کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا ہے اور وہ تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کا سختی سے مقابلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، یاد رہے اتوار کو کینیڈا کا جنگی جہاز آبنائے تائیوان سے گزرا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.