اپنی سرزمین کی تعمیر نو اور حکومت کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے: ریاض منصور

0 111

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے کہا ہے کہ اپنی سر زمین کی تعمیر نو اور حکومت کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے ایک انٹرویو کے دوران فلسطین کی خودمختاری کے لئے سعودی عرب کی حمایت کو سراہتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا الزام عائد اور غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کے کردار کا خاکہ بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے اصولی اور انتہائی طاقتور مؤقف کو سراہتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ عرب ممالک فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ ہیں تاکہ ان قوتوں کو پیچھے ہٹایا جائے جو فلسطینیوں کی قومی امنگوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.