نگراں وزیراعظم کیلئے ابھی نام نہیں دیئے، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

 حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کا نام نہیں دیا جائیگا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

0 118
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ابھی نام نہیں دیئے، 3 ناموں پر مشاورت کر لی ہے،پوری اپوزیشن کے ساتھ  3 ناموں پر مشاورت کر لی ہے۔ جو نام دے رہا ہوں اس پر پی ٹی آئی کے اسمبلی میں موجود ارکان راضی ہیں۔جماعت اسلامی کے ممبر نے کہا کہ سراج الحق کا نام دے دیں۔میرے خیال میں 6 ماہ الیکشن آگے چلے گئے ہیں۔میرے خیال میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کا نام نہیں دیا جائیگا۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  ہے کہ اپوزیشن نے جن ناموں پر اتفاق کیا ہے اس میں کوئی سیاستدان نہیں،اپوزیشن کی جانب سے معاشی ماہرین کے نام دیئے جائیں گے۔معاشی حالات ایسے ہیں جس کیلئے معاشی ماہر کی ضرورت ہے۔میرے ناموں میں کوئی سیاستدان شامل نہیں ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے ممبر نے کہا کہ سراج الحق کا نام دے دیں،میں نے جواب دیا سراج الحق پارٹی لیڈر ہیں ان کا نام کیسے دے سکتا ہوں۔الیکشن میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہئے ہم آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا نام حکومت کی جانب سے دیا گیا تو اتفاق کر سکتا ہوں۔اسحاق ڈار کا نام بھی دیا گیا تو اس پر بھی اتفاق کر سکتا ہوں،اسحاق ڈار کا نام آئے گا تو پھر الیکشن پر اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے۔راجہ ریاض نے کہا ہے کہ کوشش کر رہا ہوں کہ جو نام وزیراعظم دیں اس پر اتفاق ہو جائے۔ملکی حالات سے سب واقف ہیں اس لئے معاشی ماہر ضروری ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.