غرب اردن پر صیہونی فوج کے حملوں میں 1 فلسطینی شہید اور 30 زخمی

0 100

جارح صیہونی حکومت سینتیس دنوں سے مسلسل غرب اردن کے شہروں اور کیمپوں خاص طور پر اس کے شمالی علاقوں میں وسیع حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

شمالی غرب اردن پر صیہونی حکومت کے وسیع حملے آج سینتیسویں روز بھی جاری رہے جن میں جارح صیہونی فوجیوں نے نورشمس کیمپ کی عمارتوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ہی نابلس پر بھی شدید حملہ کیا جس میں ایک فلسطینی جوان شہید اور تیس زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے گزشتہ روز غرب اردن کے بعض علاقوں میں طولانی مدت تک باقی رہنے کے اسرائیل کے مذموم عزائم پر مبنی صیہونی حکام کے بیانات اور اپنے گھروں کی جانب فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کی روک تھام کی شدید مذمت کی ہے-

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مغربی کنارے میں بچوں سمیت اموات میں اضافے، فلسطینی پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شہری انفراسٹریکچر کی وسیع پیمانے پر تباہی پر گہری تشویش لاحق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.