شام کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے فضائی اور زمینی حملے

0 129

صہیونی حکومت نے دمشق سمیت شام کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملے کئے ہیں۔

صہیونی حکومت نے شام پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دارالحکومت دمشق کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق پر حملہ کیا جس کے بعد علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی جنگی طیارے کم بلندی پر پرواز کرتے نظر آئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گيا۔ صہیونی فوج نے الکسوہ اور درعا کے نواحی علاقوں پر بھی بمباری کی۔ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ صہیونی زمینی فوج ، شام میں داخل ہوچکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج اس وقت قنیطرہ اور درعا کے جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی میں مصروف ہے۔ صہیونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور دمشق میں اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.