حب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مختلف امراض کے ماہرز ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا

0 273

حب (شوریٰ نیوز)ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کے تعاون اور مول چند لاسی کی کاوشوں سے ہندو کمیونٹی ہال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہرز ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ، الٹراسانڈ اور فری ادویات فراہم کی گئی فری میڈیکل کیمپ میں میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین وڈیرہ بابوفیض محمد شیخ اور وائس چیئرمین غلام سرور مگسی ،کونسلران شاہ محمد صدیقی،گل حسن،جعفر رند، ڈاکٹر شیر جان بلوچ اور خالد موندرہ کے ہمراہ وزٹ کیا اس موقع پر ڈاکٹر حبیب اللہ لاسی اور سنگیتا دیوی اور ہندو پنچاہت کے رہنما لیلا رام لاسی،اڈورمل لاسی، ڈاکٹر بسنت لال،اقلیتی کونسلر مول چند لاسی، پرنس ونود کمار لاسی، منوں مل ناگدیو، جامن داس، کیلاش کمار، امیش کمار پلیانی، وجے کمار ڈیمبانی، دولت رام تھری، کانتیش کمار چھوٹا،ڈاکٹر ہانسانند اور گرونانک شیوا منڈلی حب کے ہیرا لال ہزاری،ایسرداس، ہیرالال، لال چند اور آل گرسنگت حب کے کملیش کمار، ساگر سنگھ، سنتوش کمار، ایس ایس ڈی کے امیت کمار ڈیمبانی،مہندر لال میڈیکل والا، سیاسی و سماجی شخصیت سندیپ کالرا اور ینگ ہندو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ہیرا لال وریامل اور ہندو ویلفیئر سوسائٹی اوتھل کے کمار لال اسکے علاوہ مہاراج مہیش کمار، ساحل کمار اور بھوتانی کارواں حب کے رہنما سنیل کمار آسوانی، کشور کمار ہیرانی، انیت کمار ترشانی، مہیش کمار شیوانی، خوشحال داس اور جام گروپ حب کے شام لال لاسی اور بی این پی مینگل کے گلاب جانی اور اقلیتی ونگ کے کپیل کمار رامچندانی و دیگر سیاسی و سماجی لوگ بڑی تعداد میں ہندو کمیونٹی حال حب میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.