اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں جوان کو گولیاں مار کر شہید کیا

0 74

غزہ(شوریٰ نیوز) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید،اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں جوان کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ شہید نوجوان کی شناخت 27 سالہ عامر احمد خلیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اس میں زندگی کی رمک باقی تھی لیکن بروقت اسپتال نہ پہنچانے کے باعث زیادہ خون بہہ گیا تھا۔وزارت صحت نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نوجوانوں کو بروقت اسپتال نہیں لاتے۔ حالیہ دنوں فلسطینی نوجوانوں کی ہلاکت کی وجہ زیادہ خون بہہ جانا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 210 سے تجاوز کرگئی جب کہ اس دوران 27 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی عدالت نے ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان کے قتل میں ملوث یہودی آبادکاروں کو رہا کردیا جس کے بعد سے مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.