کراچی سے صوبے کا 75 فیصد ریونیو حاصل ہوتا ہے، چیئرمین ایس آر بی
ملک کے جی ڈی پی میں سروس سیکٹر کا 60فیصد حصہ ہے جبکہ اس شعبے سے صرف 10فیصد ریونیو وصول ہورہا ہے،پورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، بزنس سپورٹ سسٹم و دیگر سیکٹر اہم ٹیکس دہندہ ہیں ۔
واصف علی میمن نے کہاکہ سندھ ریونیو بورڈ نے لیبارٹریوں، فلاح کے نام پر قائم ہونے والے اسپتالوں اور بڑے اسکولوں کی فیسوں کو جانچنے کے بعد سندھ سیلز ٹیکس میں شامل کرنے کی تجویز دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلیکس، ایمازون سمیت دیگر تفریحی او ٹی ڈی یوزرز پر ابتدائی طور پر 2 سے 3فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز زیر غور، دندان سازوں، انڈینٹرز، ٹریڈرز کو سندھ سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کردیا ۔
عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد کاسمیٹک ڈینٹسری پر بھی سیلز ٹیکس کی وصولیاں شروع ہوگئی ہیں، ایس آر بی کے ہر شعبے میں اگرچہ چھوٹے چھوٹے ڈیفالٹرز ہیں لیکن بڑے پیمانے کے ڈیفالٹرز نہیں ہیں۔